اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ثقافتی معاونت کے ادارہ ترجمہ کے سربراہ "عبدالکریم برادران کرمانی" نے اس ادارے (ڈائریکٹریٹ جنرل) کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ہمارے خبرنگار کو بتایا کہ اس ادارے نے موجودہ (ہجری شمسی) سال کے آغاز سے لے کر اب تک 172 جلد کتابوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرکے انہیں اشاعت کی غرض سے چھاپہ خانوں میں ارسال کیا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے ادارے نے مزید تینتیس کتب کے مختلف زبانوں میں ترجمے کے سلسلے مین مترجمین کے ساتھ 26 قراردادیں منعقد کی ہیں، 41 عناوین کے تحت 249 جلد کتب کے ادھورے تراجم کی تکمیل کے لئے 26 قراردادین منعقد ہوئی ہیں جبکہ مختلف زبانوں میں 276 خطوط، رپورٹوں، شبہات کے جوابات و غیرہ کے تراجم کے لئے 12 قرار دادیں منعقد ہوئیں جبکہ 120 جلد کتب کے تکمیل شدہ تراجم کی ایڈیٹنگ، تصحیح اور نظر ثانی کی گئی ہے. انھوں نے کہا کہ مختلف زبانوں کے 48 نئے مترجمین سے امتحانات لئے گئے ہیں اور ان حضرات کے علم و مہارت کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سات جلد کتب کے تکمیل شدہ تراجم کو دوبارہ دیکھا گیا ہے اور 26 جلد کتب کی حتمی نظر ثانی کے بعد انہیں اشاعت کے لئے متعلقہ اداروں میں ارسال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف زبانوں میں اس ادارے کی طرف سے تراجم کی اوسط مقدار ہر چار روز میں 250 الفاظ پر مشتمل 275 صفحات رہی اور کتب کی اوسط پروڈکشن ہر چار روز میں 3 جلد کتب رہی۔
.............
انتہا/110